نئی حکومت کا پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

نئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
پٹرول کی موجودہ قیمت 149.86 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بالترتیب 144.15 روپے، 125.56 روپے اور 118.31 روپے ہے۔
یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعرات کو پیٹرولیم کی قیمتوں میں 119 روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی جس کا اطلاق 16 اپریل 2022 سے ہوگا۔
ریگولیٹر نے ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں 119 روپے فی لیٹر، پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 77.56 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی تھی۔
واضح رہے کہ فروری میں سابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا اور نئی قیمتیں مالی سال 23 کے بجٹ تک برقرار رہنے کا اعلان کیا تھا۔